منگلورو، 22 / اگست (ایس او نیوز) دو دن قبل نیشنل ہائی وے پر واگّا کے پاس ایمبولینس کے جس حادثہ میں ایمبولینس ڈرائیور کی موت واقع ہوئی تھی اُس ایمبولینس میں موجود مریمّا (80 سال) نامی خاتون نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ۔
مریمّا کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کے دن اس کے سینے میں درد شروع ہوا تو گرونارائن کیرے کے پرائیویٹ اسپتال میں ابتدائی علاج کے بعد بہتر علاج کے لئے ایمبولینس میں منگلورو کی طرف لے جاتے ہوئے ایمبولینس بے قابو ہوکر الٹ گئی اور ایمبولینس کا ڈرائیور فوت ہوگیا ۔ اس حادثہ میں مریمّا کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی جس کے بعد اسے منگلورو کے کے ایم سی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا مگر علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے مریمّا نے دم توڑ دیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ کے وقت مریمّا کے ساتھ اس کا بیٹا عبدالرزاق موجود تھا جس کا ہاتھ فریکچر ہوگیا ہے اور وہ بھی زیر علاج ہے ۔